ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوسپیٹ میں شیواجی جینتی کے موقع پر جھنڈا لہرانے کے مسئلے پر فرقہ وارانہ تصادم

ہوسپیٹ میں شیواجی جینتی کے موقع پر جھنڈا لہرانے کے مسئلے پر فرقہ وارانہ تصادم

Tue, 20 Feb 2018 19:43:59    S.O. News Service

ہوسپیٹ 20؍فروری (ایس او نیوز) ہندوجاگرن ویدیکے کی جانب سے مراٹھا حکمراں شیواجی کی جینتی منانے کے موقع پر ایک مسجد کے قریب زعفرانی جھنڈا لہرانے کی کوشش کی گئی تومسلم نوجوانوں کے ساتھ ایچ جے وی کارکنان کی جھڑپ ہوگئی ۔

بتایاجاتا ہے کہ شیواجی جینتی کے حوالے سے ایچ جے وی نے شہر میں جلوس نکالاتھا۔ مگر جب جلوس مسجد کے پاس سے گزررہاتھا تو وہاں پر موجود ایک کھمبے پر زعفرانی جھنڈا لہرانے کی کوشش کی گئی۔ اس پر مسلم نوجوانوں نے اعتراض جتایاتو ہنگامہ شروع ہوگیا۔ ایچ جے وی کے جلوس میں شامل لوگوں نے مسجد پر پتھراؤ کیا اور اس کے شیشے توڑ ڈالے۔پھر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے رائچور اور شیموگہ کی طرف جانے والے نیشنل ہائی وے کو بلاک کردیا۔فرقہ وارانہ تصادم کی خبر ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر گرگی جین اور دیگر پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر ہجوم کو منتشر کرتے ہوئے حالات پر قابو پالیا۔


Share: